تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زلزلے کے شدید جھٹکے ، خوفزدہ ہوکر دل کا دورہ پڑنے سے 2 خواتین ہلاک

جنگ نیوز -
کوئٹہ .... ملک کے تین صوبوں میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر دل کا دورہ پڑنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں رات ایک بجکرتئیس منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے جیکب آباد کے علاقے گڑھی شاہو کی رہائشی35 سالہ خاتون حلیمہ بی بی اور کوئٹہ کی رضیہ بی بی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئیں۔ جبکہ ملتان میں تین افراد کو دل کے دورے پڑے جنھیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ نصیر آباد اور جعفرآباد میں لوگوں نے زلزے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی گھروں میں سوئے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کے لیے شدید ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں آکرایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.