تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغانستان :قندوزمیں40 طالبان جنگجو ؤں نے ہتھیار ڈال دیے

جنگ نیوز -
کابل ... افغانستان کے صوبے قندوزمیں 40 طالبان جنگجو ؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفت گومیں قندوز کے پولیس چیف سعید الرحمان سعید خیلی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ضلع امام صاحب میں 40 طالبان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ قندوز میں موجود دیگر طالبان عسکریت پسندوں نے اگر ہتھیار نہیں ڈالے تو مزید دو ضلعوں میں آپریشن کیا جائے گا۔ان کا کہناتھا خفیہ اطلاعات کے مطابق طالبان کے ساتھ غیر ملکی شدت پسند بھی ہیں ۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے قندوزپولیس چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں کا تعلق طالبان سے نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.