5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چینی صدر ہوجن تاؤ4روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... چین کے صدر ہوجن تاؤ 4روزہ سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن نے میری لینڈ کے اینڈریوز ایر بیس پر چینی صدر کااستقبال کیا ،صدر ہوجن تاؤ اپنے دورے میں امریکی صدر بارک اوباما سے ملاقات کریں گے ،جس میں چینی کرنسی یوان کی قدر اور شمالی کوریا کے ایٹمی تنازع سمیت دو طرفہ امور زیر غور آئیں گے۔ماہرین کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معاشی قوت چین اورامریکی اعلیٰ قیادت کے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔