5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جعفرآباد میں زلزلہ، لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ
جنگ نیوز -
جعفرآباد میں زلزلہ، لوگوں کو خبردار کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ
جعفر آباد…بلوچستان کے علاقوں نصیر آباد ،جعفرآباد ، سبی جھل مگسی اور بولان میں زلزلے کے بعد خوف زدہ ہو کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔لوگوں کو خبردار کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ لوگوں نے گھروں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ اور درود کا ورد کرنا شروع کردیا۔زلزلے کے باعث بعض علاقوں میں پکے مکانات کی دیواریوں اور چھتوں میں تین سے چار انچ کی دراڑیں پڑگئیں۔ زلزلے کا خوف اس قدر بیٹھ گیا ہے کہ لوگ3 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود اپنے گھروں میں واپس نہیں جارہے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔ تاہم اب تک کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے ۔