تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیویارک ائیرپورٹ حکام سے بدتمیزی بھارتی سفارت کارکو مہنگی پڑی

جنگ نیوز -
نیویارک ائیرپورٹ حکام سے بدتمیزی بھارتی سفارت کارکو مہنگی پڑی

نیویارک …نیویارک ائیر پورٹ حکام سے بد تمیزی پربھارتی سفارت کار کو وطن واپس بلالیاگیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ مشن میں کام کرنے والے بھارتی سفار ت کار آلوک رنجن جھا نے رواں ماہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایرپورٹ کے حکام کے ساتھ بد تمیزی کی تھی۔جس پر انھیں بھارت واپس بلا کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی سفارت کار اقوام متحدہ کے مشن میں فرسٹ سیکرٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔آلوک رنجن نے 2002 کے سول سروس امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔ اس سے قبل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات سینئرسفارت کار انیل ورما کو بیوی پر مبینہ تشدد کے الزام میں وطن واپس بلا لیاگیا تھا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.