تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیخوپورہ:آئل ٹینکر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار4دوست ہلاک

جنگ نیوز -
شیخوپورہ:آئل ٹینکر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار4دوست ہلاک

شیخوپورہ…شیخوپورہ میں آئل ٹینکر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار 4دوست ہلاک ہو گئے،پولیس کے مطابق ماربل بنانے والی فیکٹری کا سڑک پر آنے والا پانی حادثے کا سبب بنا۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پرنبی پورہ کے قریب پیش آیا،جہاں ایک موٹر سائیکل پر سوار4 دوست آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا،حادثے میں دو دوست موقع پر ہی جبکہ دو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے،ہلاک ہونے والے عمران کاتعلق لاہور اورنقاش،وسیم اور نویدکا ماچھی کے سے ہے،ایس ایچ او صدر ریاض عباس کے مطابق ماربل بنانے والی فیکٹری کا پانی سڑک پر آنے کی وجہ سے پھسلن ہو گئی تھی،جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.