5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی : جرائم کی واردتوں میں ملوث54 ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی : جرائم کی واردتوں میں ملوث54 ملزمان گرفتار
کراچی…کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے21 تھانوں کی حدود میں مختلف کاروائیوں کے دوران جرائم کی واردتوں میں ملوث 54 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ زون اقبال محمود کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے 21 تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے 54 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،شراب کی بوتلیں بھی برآمد کرلیں گئیں ہیں۔