5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاس اینجلس،اسکول میں فائرنگ سے تین طلبہ زخمی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس،اسکول میں فائرنگ سے تین طلبہ زخمی
لاس اینجلس…امریکی ریاست لاس اینجلس کے ایک اسکول میں مسلح نوجوان کی فائرنگ سے3 طلبہ زخمی ہوگئے ،حملہ آورکو گرفتارکرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس کے کیلی فورنیا اسکول میں ایک نوجوان نے اچانک فائرنگ کردی جس سے تین طالب علم زخمی ہوگئے ،فائرنگ کے بعد ملزم ایک کلاس روم میں گھس گیا،جہاں سے اسے گرفتار کرلیاگیا،حکام کے مطابق اس کی عمر 16 سے18 سال کے درمیان ہے۔اس نے کالے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔ اوروہ بظاہراسکول کا طالب علم ہی نظرآتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔