5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کولمبیا، منشیات اسمگل کرنے والا کبوترگرفتار
جنگ نیوز -
کولمبیا، منشیات اسمگل کرنے والا کبوترگرفتار
بگوٹا…قدیم زمانے میں کبوترمحبت کا پیامبر ہواکرتاتھاآج کل کولمبیا میں اس سے منشیات فروشی کاکام لیا جارہا ہے۔کولمبیا کی پولیس کے مطابق بکارامینگا کی جیل کے باہر پولیس نے ایک اسیے کبوتر کوپکڑا ہے جسں کے جسم سے پینتالیس گرام چرس بندھی ہوئی تھی ۔پولیس سربراہ ہوزے اینگل مینڈوزا نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا نیا کرمنل کیس ہے۔ پولیس کویقین ہے کہ یہ جیل کے قیدیوں کومنشیات پہنچانے کاذریعہ رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کبوتر کے ذریعے قیدیوں کوموبائل سمز بھیجی جاتی رہی ہیں۔