تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور،نوتھیا میں اسکول کے باہر دھماکا،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

جنگ نیوز -
پشاور…پشاورکے شہری علاقہ نوتہیہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دھماکا نوتہیہ میں نجی سکول کے قریب اس وقت ہوا جب سکول میں بچوں کی اسمبلی ہورہی تھی اور کچھ بچے ابھی سکول آرہے تھے۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ 15 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دھماکے بعد فائربریگیڈ، ایمبولنسز اور سکیورٹی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پنچ گئی۔ دھماکے کے بعد امدادی کاروائی کرکے 21 زخمیوں کو کینٹونٹمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں بیشر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرکے فارغ کیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں 14 زخمیوں اور 30 سالہ شخص کی لاش لائی گئی ہے۔ زخمیوں میں سکول کی 5 بچیاں اور تین بچے جبکہ 6 راہ گیر شامل ہیں۔ ایس ایس پی اپریشن اعجاز احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا گدھا گاڑی میں نصب کئے گئے بم میں ہوا جو ریموٹ کنٹرول تھا۔ دہشت گرد ایسی کاروائیوں سے دہشت پھیلانا چاہتے ہیں اور انہوں نے اپنا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں چار سے پانچ کلو تک بارودی مواد کا استعمال ہواہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.