5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن اور موسیٰ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق موسیٰ کالونی کے علاقے میں مکان میں اتفاقیہ گولی چل جانے سے خاتون زخمی ہوگئیں،جن کی شناخت40 سالہ شہلا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا،زخمی ہونے والے سرور نامی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔