تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئٹہ:زرغون آباد میں پولیس موبائل پر فائرنگ ،اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے علاقے زرغون آباد میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زرغون آباد تھانے کی موبائل علاقے میں گشت کررہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکارمحبوب موقع پرجاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار قدیر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.