تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صوبے میں70فیصد حالات کنٹرول میں ہیں، بشیر بلور

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر بشیر بلور نے کہا ہے کہ صوبے میں 70فیصد حالات کنٹرول میں ہیں، دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پشاور میں دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد درندے ہیں، ان سے کون مذاکرات کرے، دہشت گرد عناصر کا عوام کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیم دشمن عناصر بچیوں کی تعلیم کے مخالف ہیں، دہشتگردوں کی حکمت عملی بدل رہی ہے ،ہم بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ بشیر بلور نے کہا کہ ہر علاقے اورمحلے میں کوئی بھی نیا رہنے والا آئے تو اس کی رپورٹ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.