تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

زلزلے سے خاران،دالبندین ،سوراب،چاغی اورقلات میں نقصانات

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے،خاران دالبندین اور سوراب میں کچھ کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں رات ایک بجکر23منٹ پر آنے والے زلزلے سے ضلع چاغی ،ضلع خاران اور قلات میں متعدد کچے مکانات کی دیواروں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ضلع چاغی کے علاقے چھتر،چار سر کلی باز محمد میں دو درجن سے زائد مکانات اور جامع مسجد کی دیواریں زلزلے کے جھٹکوں سے گرگیں جبکہ چھتر کے پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر گرنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر چاغی ڈاکڑ سعید جمالی نے چاغی میں مکانات کی دیواریں گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زلزلے کے بعد پورے ضلع کی انتظامیہ کوالرٹ کردیا گیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.