تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک،مغربی بلوچستان میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں ایک مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر پہاڑی علاقے آئندہ چند روز کے دوران شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ ملک کے بالائی علاقے اور شمالی بلوچستان کے زیادہ تر علاقے شدید سرد ہواوں کی لپیٹ میں رہے۔ آج صبح سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ استور میں منفی 12، اسکردو منفی 11 اور ہنزہ میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ مری میں منفی 5، کوئٹہ منفی 4، گلگت منفی تین ، اسلام آباد صفر، لاہور 2، ملتان 4 ، پشاور تین اور کراچی میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.