5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خیبرایجنسی:شدت پسندوں نے 6افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ درہ آدم خیل میں شدت پسندوں نے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل بازار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد ہونے والی لاشوں میں نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے ڈرائیورز شامل ہیں۔ درہ آدم خیل کے علاقہ بوستی خیل میں شدت پسندوں نے جاسوسی کے الزام میں 2افراد کو قتل کردیا۔سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بارامہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ادھر چارسدہ میں تحصیل بازار کے محلہ ترکانان میں دو گرپوں میں فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔