تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی میں تصادم،20طلباء کیخلاف مقدمہ درج

جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کی بہاوٴ الدین زکریا یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد پولیس نے 20 طلبا کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ محمد شفیق کی مدعیت میں 8 نامزد اور 12 نامعلوم طلبا کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت درج کیا گیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرے گروپ کے بھی چند طلبا زخمی ہوئے ہیں ان کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ان کا بھی مقدمہ درج کیا جائے گا تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی طلبا کی گرفتاری کے چھاپے مارے جا رہے ہیں دوسری جانب گزشتہ روز واقعہ میں زخمی ہونے والے طالب علم نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق یونیورسٹی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر فی الحال طالب علموں کے خلاف انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے ۔ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ روز پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے دو گروپ رانا شفیق اور عامر ڈوگر کے حامی ابوبکر ہال کے سامنے ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ جس کے بعد دونوں گروپوں میں ہاتھا پائی اور ڈنڈوں کا استعمال بھی ہوا اس دوران فائرنگ بھی کی گئی جس سے دونوں گروپوں کے تین طلبا اور ڈنڈوں کے وار سے آٹھ طلبا زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.