تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عامر خان نے دھوبیوں کیلئے اپنی فلم دھوبی گھاٹ کی اسپیشل اسکریننگ کروائی

جنگ نیوز -
ممبئی…با لی وڈ اسٹار عامر خان نے گزشتہ دنوں دھوبیوں کیلئے اپنی فلم دھوبی گھاٹ کی اسپیشل اسکریننگ کروائی۔اس موقع پر عامرخان کی دعوت پر بلائے گئے55 دھوبیوں کے ساتھ ساتھ دھوبی ایسوسی ایشن کے صدر اور وائس پریزیڈنٹ نے بھی شرکت کی اور یہ فلم دیکھی۔ذرائع کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کے دوران کی ہدایت کارہ کر ن راؤ اور عامر خان کے ساتھ تعاون کرنے والے دھوبیوں نے اس فلم کو دیکھنے کی بھی خواہش ظاہر کی تھی جسے عامر نے فلم کی تکمیل کے بعد اور نمائش سے قبل پورا کر دیا۔عامر خان نے ناصرف ان دھوبیوں کے ساتھ مل کر فلم دیکھی بلکہ اپنے ان خاص مہمانوں کے میزبان کی حیثیت سے کھانے کا بھی انتظام کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.