تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
کوئٹہ… وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح رکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی 4،قلات میں منفی7 دالبندین0نو کنڈی7.5 ژوب منفی1،بارکھان2،سبی6لسبیلہ7،خضدار3.5،پنجگور4جیوانی16 اورتربت میں 11.5ڈگری سینٹی گریڈرہامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں موسم سرد اورابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ،زیارت، قلات میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔سردی کی شدت میں اضافے سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.