5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مظفر گڑھ،ٹرک اور جیپ میں تصادم،6افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں ٹرک اور جیپ میں تصادم سے جیپ میں سوار چھ افراد جاں بحق ہوگئے ۔چوک منڈہ سے آنے والا ٹرک اور مظفر گڑھ جانے والی جیپ تیز رفتاری کے باعث ایم ایم روڈ پر ٹکرا گئی ۔حادثے کے نتیجے میں جیپ ٹرک کے نیچے دب گئی ہے جس سے جیپ میں سوار خاتون ،تین بچے اور دو مرد ہی جاں بحق ہوگئے ۔جیپ کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا جا رہا اور ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔جبکہ ٹرک کا ڈرائیور فرار ہوگیا ہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی ہے ۔