5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ممتاز قادری پر وکلاء کا پھول نچھاور کرنا حیران کن ہے، فوزیہ وہاب
جنگ نیوز -
کراچی…پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلات فوزیہ وہاب کا کہناہے کہ جوانتہاپسند سوچ بینظیربھٹوکی شہادت کے پیچھے تھی اسی سوچ نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو شہید کیا ۔یہ بات انہوں نے کراچی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے دفتر میں گورنر پنجاب سلمان تاثرکی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہی۔تعزیتی جلسے سے ،ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی خالدیونس،وزیراعلی کے مشیر قیصر بنگالی،جیئے سندھ کے جنرل سیکریٹری آصف بونیری،ہیومن رائٹس کمیشن کے کو چیئرمین اقبال حیدر،ٹریڈیونییزاورغیرسرکاری تنظیموں کے کارکناں نے بھی خطاب کیا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں ہونے والے تعزیاتی جلسہ میں مقررین نے گورنر پنجاب کے قتل پر پرزور مذمت کرتے ہوئے قاتل کو جلد کیفرکردارپر پہچانے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے قاتل ممتازقادری کو ہیرو کا درجہ دینے اور مفت قانونی امداد کی پیش کش کرنے والی سیاسی جماعتیں اور وکلاکے عمل کو خلاف قانون قراردیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ فوزیہ وہاب نے شرکا سے پوچھا کہ قرآن کی وہ کون سی آیت ہے؟ جس کے تحت کوئی شخص کسی کوواجب القتل قرار دے سکتاہے۔ان کا کہنا تھاکہ جب تک لوگ متحد نہیں ہونگے فالٹ لائن موجود رہے گی۔ فوزیہ وہاب نے ممتازحسین قادری کی عدالت میں پیشی پر وکلا کی جانب سے پھول نچھاور کرنے کوحیران کن عمل قراردیا۔