تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے، رحمن ملک

جنگ نیوز -
حکومت سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے، رحمن ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ خیر پختوانخواہ میں امن امان اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختوانخواہ کی ترقی وخوشحالی اور صوبہ میں امن امان اور سیکورٹی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کے لیئے صوبائی حکومت کی بھر پور مدد کی جائے گی ۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ قمرزمان چوہدری، ہوم سیکرٹری، آئی جی خیبر پختوانخواہ اور ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل نے شرکت کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.