5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سگریٹ کی تباہ کاریوں کیلئے 30منٹ کافی ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک… سگریٹ کی تباہ کاریوں کے لیے 30سال نہیں بلکہ30منٹ کا عرصہ لگتاہے،صرف ایک سگریٹ انسانی جسم میں ڈی این اے کو چند لمحوں میں شدید متاثر کردیتی ہے۔ امریکی اخبار ’یو ایس نیوز‘ کے مطابق تمباکو نوشی چند منٹ میں ڈی این اے کو نقصان پہنچا تی ہے ۔سگریٹ کا پہلا کش چند منٹ میں اپنا اثر دکھانا شروع کردیتا ہے اور جسم پر برے اثرات مرتب کرتا ہے۔ سگریٹ نوشی کرنے والوں کے ڈی این پر تحقیق کی گئی جس سے ثابت ہوا کہ سگریٹ نوشی کے 15سے30منٹ کے دوران ڈی این اے پر برے اثرات مرتب ہوئے۔امریکی جریدےToxicology میں شائع تحقیق میں کہا گیا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ سگریٹ نوشی سے پھیپھڑوں کا کینسر ہوتا ہے،سگریٹ کی تباہ کاریوں کے لیے 30سال کاعرصہ درکار نہیں ہوتا بلکہ صرف ایک سگریٹ 30منٹ میں انسانی جسم کے لیے تباہی لے آتی ہے۔