تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

عراق جنگ:امریکی فوجیوں کی دماغی اسکریننگ کے مثبت نتائج سامنے آئے

جنگ نیوز -
نیو یارک…فارن ڈیسک…عراق جنگ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی سے قبل ذہنی بیماریوں کے مسائل کی وجہ سے اسکریننگ کی گئی۔ اسکریننگ کے بعد فوجیوں کی تعیناتی کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ ان میں خودکشی کے رجحانات کم پائے گئے۔ امریکی اخبار ’نیو یارک ٹائمز ‘نے امریکی جریدےPsychiatry میں شائع تحقیق کے حوالے سے کہا ہے کہ 21ہزار سے زائد امریکی فوجی جو 6بریگیڈ پر مشتمل تھے جنہیں2007ئکے آغاز سے15ماہ کے لیے وسطی عراق میں تعینات کیا گیایہ مطالعہ ان پر کیا گیا۔تین بریگیڈ سے دماغی صحت کے بارے مکمل سوالنامے کا جواب دینا لازم قرار دیا گیا۔ ان کی تعیناتی سے قبل ان کے ذاتی تمام تجزیات بھی حاصل کیے گئے۔ ان تمام فوجیوں میں سے819فوجیوں کی اسکریننگ کی گئی،ان میں سے347نفسیاتی ادویات استعمال کرتے تھے،48ان فٹ تھے، 26کی تعیناتی میں دیر کی گئی اور96کو مختلف ادوار سے گزار کر تعیناتی کی اجازت دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.