تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ترک فوجی افسران کی گرفتاری سے امریکی خوف میں مبتلا ہوگئے،وکی لیکس

جنگ نیوز -
کراچی…گذشتہ سال ترکی میں اسلامی حکومت گرانے کے لیے سینئیر فوجی افسران کی گرفتاری نے امریکی سفیروں کو خوف میں مبتلا کردیا۔وکی لیکس کے ایک خفیہ مراسلے میں کہا گیا کہ امریکی آفیشلز کو یہ فکر لاحق ہوگئی کہ ان گرفتاریوں سے غیر متوقع فوجی ردعمل سامنے آسکتا ہے۔ دسمبر میں زبردستی حکومت گرانے کے الزام میں دو سو کے قریب حاضر سروس اور ریٹائرڈ ترک ملٹری آفیسرز ، ائیر فورس کے سابق چیفس اور درجنوں جنرلز اور ایڈمرلز کا ٹرائل ہوا تھا۔ترک ملٹری نے انیس سو ساٹھ سے تین حکومتوں کو زیر و زبر کیا ہوا تھا۔اور انیس سو ستانوے میں اسلامی قیادت کو اتارنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ ترک فوج نے ایسی کسی بھی سازش سے ہمیشہ انکار کیا ۔ لیکن انقرہ میں گرفتاریوں کے بعد امریکی سفارت خانے سے بھیجے جانے والے مراسلے میں ترک جمہوریت کو لاحق خطرے کا انکشاف ہواہے ۔سازش کا یہ پلان اس وقت سامنے آیا جب ایک ترک اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسے کچھ ایسے ڈاکیومنٹس ملے ہیں جس میں استنبول کی دو مساجد میں بم دھماکے اور یونان کو ایک ترک طیارے پر فائرنگ کے لیے اکسانے کی تفصیلات درج ہیں۔ان سازشوں کے رابطے سیکولر شہریوں اور فوجی نیشنسٹ کے مجرمانہ اتحاد سے ظاہر ہوتے ہیں۔سینئر ترک فوجی ہمیشہ یہ دعویٰ کرتے رہے کہ یہ باتیں ماضی کا قصہ ہیں،،لیکن امریکی مراسلے کا نقطہ نظر ذرا مختلف ہے۔ جس کے مطابق اس دھویں کے پیچھے کہیں نہ کہیں آگ چھپی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.