تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بالی ووڈ ، لیجنڈری اداکار شمی اور ششی کپور اسپتال میں داخل،حالت نازک

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ میں ایک اہم حیثیت رکھنے والے کپور خاندان کے دو لیجنڈری اداکار شمی اور ششّی کپور اسپتال میں داخل ہیں اور انکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔79سالہ شمی کپور اور72سالہ ششّی کپور کو ممبئی کے نجی اسپتالوں میں پچھلے ماہ داخل کروایا گیا تھا جہاں انکی حالت سنبھلنے کے بجائے مزید بگڑتی نظر آرہی ہے۔شمی کپور کو گردے کے ناکارہ ہوجانے جبکہ ششّی کپور کو تیز بخار اور دیگر بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ لاحق ہوجانے والی بیماریوں کے سبب اسپتال لایا گیا تھا۔دونوں لیجنڈری اداکاروں کی حالت اگر چہ کہ نازک ہے اور انہیں آئی سی یو میں ر کھا گیا ہے تاہم یہ اپنی فیملیز سے گھر لیجانے پر بضد ہیں اور مزید علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے بھی انکاری ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وہ یہ وقت اپنی فیملی کیساتھ گزارنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.