5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکہ میں برف سے تخلیق کردہ دنیا کی سب سے بڑی بھول بھلیّاں
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی ریاست نیویارک میں برف کی مدد سے دنیا کی سب سے بڑی اور پیچیدہ بھول بھلیاں (Maze) تیا ر کی گئی ہیں۔ ان بھول بھلیوں کی تیاری میں21سو بر ف کے بلاک استعما ل کیے گئے ہیں اور ہر بر فیلی اینٹ کا وزن 300پاؤنڈ ہے۔ 12ہزار855اسکوائر فٹ کے رقبے پر بنی ان بھول بھلیو ں کو لال اور نیلی رنگ کی لائٹوں سے سجا کر دیدہ زیب بنادیا گیا ہے ۔ان آڑھی ترچھی اورپیچیدہ بھول بھلیوں کو بڑے پیمانے پر تخلیق کیے جانے کے باعث گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنادیا گیا ہے۔