تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاک افغان سرحد کے قریب خود کش حملہ،3ہلاک،12زخمی

جنگ نیوز -
چمن…پاک افغان سرحد پر باب دوستی گیٹ کے قریب افغان حدود میں خود کش حملے میں تین افراد ہلاک اور12 زخمی ہوگئے ہیں ۔ دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد سیل کردیاگیا ۔۔افغان حکام کے مطابق پاک افغان بارڈر پر باب دوستی گیٹ کے قریب پاکستان سے افغانستان داخل ہونے والے آمد ورفت کے مرکزی گیٹ پر تعینات نیٹو فورسز کے چیک پوائنٹ پر خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔جس کے نتیجے میں افغان سرحدی فورسز کے دو اہلکاروں سمیت تین افراد موقع ہلاک اور نیٹو کے دو اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں پاکستانی بھی شامل ہیں ۔فرنٹئر کور کے مطابق خود کش حملے کے فوری بعد چمن کے ساتھ پاک افغان سرحد کو ہر قسم کی آمدو رفت کے ئے سیل کردیاگیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.