5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کیلی فورنیا :دودیواروں کے درمیان پھنسے کتے کو نکال لیاگیا
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دودیواروں کے درمیان6انچ کی جگہ میں پھنسے ایک کتے کو ریسکیو ٹیم نے کامیابی سے باہر نکال لیاہے۔یہ کتا بلی کا تعاقب کر تا اس جگہ پھنس گیا اور پھر جگہ کی تنگی کے باعث اس کا یہاں سے با ہر نکلنا نا ممکن ہو گیا۔اس کتے نے اپنی مدد کیلئے بھونکنا شروع کر دیا اور اس کی آواز سن کر لوگوں نے ریسکیو ٹیم کو فوراً امداد کیلئے اس مقام پربلایا ۔40منٹ کی کوشش کے بعد ریسکیو ٹیم نے بالآخر دیوار کو توڑ کر کتے کو بحفاظت با ہر نکال لیا۔