تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی قیادت سے مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ انہیں کوئی سیاسی خطرہ نہیں بلکہ ملک کو معاشی خطرات لاحق ہیں اور چیلنجزکامقابلہ کرنے کے لئے سیاسی قیادت سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں پارلے منٹ لاجز کے توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور صحافیوں سے گفت گومیں وزیراعظم کاکہناتھاکہ ملک کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں سے خطرات ہیں لیکن قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام جماعتیں متحد ہیں ،ہتھیار ڈالنے والوں سے بات ہوسکتی ہے لیکن دہشت گردوں سے نہیں ۔ بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں سے بات نہیں ہوسکتی،ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ کراچی میں صورت پر قابو پایاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.