5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قتل، ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث ملزم نویداقبال اوراس کے ساتھی عباس کوپانچ روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا،،مرکزی ملزم نوید اقبال نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ملزمان نوید اقبال اورعباس کوپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن کچہری میں مجسٹریٹ اظہار الحق علوی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔حکومت پنجاب کی ہدایت پرانسداد دہشت گردی عدالت کے پراسیکیوٹررانا بختیار بطورسرکاری وکیل پیش ہوئے، عدالت نے ملزموں کاتین روز کا ریمانڈ دیا تاہم تیسرے ملزم امین کی گرفتاری کیلیے کراچی جانے کی درخواست پر پانچ روزکاریمانڈ دیدیاگیا۔عدالت میں ملزم نوید اقبال نے صحت جرم سے انکار کیا اورکہا کہ ان کی بہت اچھی تربیت ہوئی ہے ،اپنے والدین کومارنے کاسوچ بھی نہیں سکتا۔ملزموں کودوبارہ 24جنوری کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔