تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیب:مقامی بلڈر محمد ظفر منیار کے خلاف ریفرنس کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے مقامی بلڈر محمد ظفر منیار کے خلاف ریفرنس کی منظوری دیدی ہے اور انکے خلاف کیس جلد عدالت مین دائر کردیا جائے گا۔حمیر ایسوسی ایٹس کے مالک پر گزشتہ 30 سال کے دوران سچل سرمست ٹاون کے نام پر سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام ہے۔ نیب کے ایک اعلامیے کے مطابق ملیر کینٹ مین واقع اس رہائشی اسکیم میں کل 1657 پلاٹ تھے لیکن تیس سال مین کسی ایک الاٹی کو بھی قبضہ نہیں دیا گیا۔ ملزم کی کمپنی پر الزام ہے کہ وہ اب ان الاٹیز پر دباو ڈال رہی ہے کہ وہ اصل قیمت کے علاوہ اضافی رقوم ادا کرکے پلاٹوں کا قبضہ حاصل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.