5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین اور ملائیشیا کی ہاکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،آصف باجوہ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے کوچ مشعل وین ڈین نے پاکستان آنے سے انکار نہیں کیا البتہ ان کے کچھ تحفظات ہیں ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے آصف باجوہ نے کہا کہ مشعل وین ڈین نیشنل ہاکی چیمپین شپ کے دوران 8 دس روز کے لیئے پاکستان آئیں گے۔ان کے تحفظات کو دور کیا جا ئے گا ۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کے اجلاس میں پاکستان کو اٹھائیس میں سے ساڑھے بائیس ووٹ ملے،قاسم ضیا نائب صدر اور وہ ایگزیکٹو بورڈ کے رکن منتخب ہو ئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے بات چیت ہو ئی ہے،پاک بھارت سیریز جلد بحال ہو گی ۔ چین اور ملائیشیا نے بھی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔