تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قومی ایجنڈے کی کچھ شقوں پر 45منٹ میں عمل ہوسکتا ہے،نواز شریف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نے سوچ سمجھ کر ہی 45 دن میں قومی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ہاں کی ہے،، ٹائم فریم کے بغیر کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، قومی ایجنڈے کی کچھ شقوں پر تو 45 منٹ اور کچھ پر محض 45 گھنٹوں میں عمل ہوسکتاہے۔ انہوں نے یہ باتیں پارٹی کے سینئررہنماوں کے اجلاس سے خطاب میں کیں ، جوپنجاب ہاوس اسلام آبادمیں ہوا۔ اس موقع پر سینیٹر اسحق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی نے انہیں حکومتی ٹیم کے ساتھ ہونے والے گزشتہ روز کے اجلاس کے بارے میں بریفننگ دی ۔ نوازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان غیر معمولی حالات کا شکار ہو چکا ہے ، ہر کام ہنگامی بنیادوں پر کرنا ہو گا، مسلم لیگ ن نے ذاتی اور جماعتی مفاد کی بجائے قومی مفادات کے لئے آواز اٹھائی ہے اور قومی ایجنڈے کی 45 دنوں میں تکمیل سے مایوسیوں کو امید میں بدلا جا سکتا ہے جبکہ عمل درآمد میں تاخیر مسائل میں اضافے کا باعث بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.