تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:اساتذہ کی برطرفی پر احتجاج کرنیوالے طلباء پر لاٹھی چارج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلبہ اور طالبات نے برطرف اساتذہ کی بحالی کیلئے دوسرے روزبھی احتجاج جاری رکھا۔پولیس نے طلبا ء کو منتشر کرنے کیلئے شدید لاٹھی چارج کیا ۔یونیورسٹی آف ایجوکیشن کی قائم مقام وائس چانسلر فرحت سلیم نے 17 جنوری کو آئی ٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انوار پاشا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شاہین پاشا کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں برطرف کر دیا تھا ،جس کیخلاف طلبا اور طالبات نے دوسرے روز بھی کلاسز کا بائی کاٹ اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی طلبہ یونیورسٹی سے اکبر چوک جا رہے تھے جس پر پولیس اور طلبا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ،کچھ طلبا اکبر چوک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے جن پرپولیس نے شدید لاٹھی چارج کیا،اور بیس سے زائد طلبا کو گرفتار کر لیا۔اسی دوران صحافیوں کو کوریج سے روکا گیا، بعض کو تشدد کا نشانہ بنایا اورکیمرے چھین لیے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطرف اساتذہ کو بحال نہیں کیا جائیگا جبکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلبا کیخلاف بھی کارروائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.