تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بولیویا میں کوکا کے پتوں سے سافٹ ڈرنک تیار کر لیا گیا

جنگ نیوز -
لاپاز…بولیویا میں کوکا کے پتوں سے مزیدار سافٹ ڈرنک تیار کرلیا گیا۔لا پاز میں سافٹ ڈرنکس تیار کرنے والی کمپنی نے کوکا کے پتوں سے مشروب تیار کرلیا ہے۔پتوں سے سافٹ ڈرنک تیار کرنے کا یہ پراجیکٹ حکومت کی سرپرستی میں شروع کیا گیا ہے ،جس کا مقصد لوگوں کو یہ شعور دینا ہے کہ کوکا کے پتے کا مثبت استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔تین لاکھ پچیس ہزار ڈالرز سے شروع ہونے والے اس پراجیکٹ سے روزانہ پانچ ہزار لیٹر سافٹ ڈرنک تیار کی جارہی ہے۔منصوبے کے مطابق اگلے سال یہ پیداوار دگنی کردی جائے گی۔اور اگر پابندی اٹھالی جائے تو تیسرے سال میں کوکا سافٹ ڈرنک ایکسپورٹ بھی کی جاسکتی ہے۔اس وقت بولیویا میں کوکا کی کاشت کرنے والی یونین کے بہتر ہزار قانونی اراکین ہیں۔اور قانونی طور پرتقریبا آٹھ ہزار ٹن کوکین کاشت کی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.