تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بپاشا باسو نے جان ابراہم سے بریک اپ کی خبروں کی تردید کردی

جنگ نیوز -
ممبئی…بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے جان ابراہم سے بریک اپ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس قسم کی افواہیں بالکل پسند نہیں۔ بنگالی بیوٹی بپاشا باسو اور بالی ووڈ مسل مین جان ابراہم گزشتہ آٹھ سالوں سے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہیں۔ اور بپس کا کہنا ہے کہ یہ محبت اب بھی پہلے کی طرح برقرار ہے، اور میڈیا کی جانب سے پیش کی جانے والی ان کے بریک اپ کی کہانیوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے افواہوں کا پردہ فاش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور جان ابراہم آج بھی ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور خوش ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.