تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیٹوکنٹینر کیس :ایف بی آر،کسٹمز اور انٹیلی جنس کے حکام کو نوٹسز جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے افغانستان کو تجارت اور دیگر ضروریات کی آڑ میں بھیجے گئے کنٹینرز سے اسمگلنگ کے مقدمہ میں متعدد حکام کو نوٹسز جاری کردیے ہیں ، ان میں ایف بی آر کے ممبر کسٹمز، کلکٹرز اور انٹیلے جنس و این ایل سی کے ڈی جی بھی شامل ہیں ۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کنٹینرز کیس کی سماعت کی ۔ کیس سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملکی معیشت تباہی کا شکار ہے اورمحتسب کی رپورٹ کے مطابق 37 ارب روپے ڈوب گئے ، کسی کو کچھ علم نہیں کہ افغان ٹریڈ کے نام پر کیا ہوتا رہا ۔ بینچ کے رکن جسٹس خلیل الرحمن رمدے نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ کنٹینر کیس کی تفتیش دائیں بائیں کرلے گا تو یہ اس کی بڑی غلط فہمی ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حارث اسٹیل ملز کیس کی طرح اس کیس کی تفتیش کوبھی عدالت خود دیکھ سکتی ہے ۔ چیف جسٹس نے چیئرمین ایف بی آر کو کہا کہ کنٹینرز کیس میں ذمہ داروں کو ہتھکڑیاں لگائیں اور کل تک ان کی نشاندہی کر کے رپورٹ عدالت کو دی جائے۔ عدالت نے ایف بی آر کی وساطت سے متعلقہ ممبر کسٹمز، کلکٹرز اور انٹیلے جنس اور این ایل سی کے ڈی جیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے اپنے حکم میں تحریر کیا ہے کہ محتسب کی رپورٹ میں اسکینڈل کی نشاندہی تو”ٹپ آف آئس برگ“ ہے ۔ رپورٹ میں ایکشن تجویز کیا گیا ہے لیکن عدالت ان لوگوں کو ایک موقع دینا چاہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.