5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پی سی او ججز کیس، جج مقدس گائے نہیں، جسٹس جواد خواجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد… پی سی او ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد خواجہ نے ریمارکس دئے ہیں کہ ججز مقدس گائے نہیں ہیں ۔ جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے مقدمہ کی سماعت کی ،، ایک موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس میں کہا کہ جج بھی آئین اور قانون سے بالا نہیں ہوتا اور وہ مقدس گائے بھی نہیں ہوتا ، اس پر ابراہیم ستی کاکہناتھاکہ سزا دینے کے بھی ہزار بہانے ہوتے ہیں ، عدالت کے فیصلے بھی قرآنی حروف نہیں کہ تبدیل نہ ہوسکیں ،،بعد میں مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔