تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سرگودھا:امریکی سفارتی اہلکاروں کی قید امریکی شہریوں سے ملاقات

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ جیل میں گرفتار5 امریکی شہریوں سے ملاقات کی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار حکومت پنجاب کے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بعد اچانک پہنچے، توجیل میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے تھے۔ معمول کے مقدمات میں ملوث ملزمان سے بھی ان کے لواحقین کی ملاقات کی اجازت بند کردی گئی تھی۔ جیل کے اطراف میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ امریکی سفارت خانہ کے اہلکاروں نے دہشتگردی کے جرم میں سزا یافتہ پانچ امریکی شہریوں سے تین گھنٹے سے زائد وقت تک ملاقات کی اور سزاکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ گرفتار امریکی شہریوں نے سفارت خانے کے اہلکاروں کو بتا یا کہ جس مقدمہ میں انہیں سزادی گئی ہے انہوں نے وہ جرم نہیں کیا۔ امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں کی موجودگی میں امریکی شہریوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.