تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں گندم کی خریداری کیلئے 5لاکھ ٹن سودے مکمل

جنگ نیوز -
کراچی…پنجاب میں گندم کی خریداری کے لیے پانچ لاکھ ٹن کے سودے ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں گندم کی خریداری کے لیے پانچ لاکھ ٹن کے سودے ہوچکے ہیں جب کہ 30 سے 35 ہزار ٹن گندم فروخت بھی کی جاچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اور مصرسمیت دیگر ممالک کو بھی گندم برآمد کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔پنجاب کے پاس اس وقت 51 لاکھ ٹن گندم موجود ہے جب کہ رواں سال بھی گندم کی نئی فصل ملکی ضروریات سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو جون تک اضافی گندم کی برآمد پر پابندی نہیں لگانی چاہیے تاکہ لمبے عرصے کے لیے درآمدی سودے کیے جاسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.