5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسلم لیگ ق نے بھی حکومت کو پانچ نکاتی ایجنڈا دے دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ انہوں نے حکومت کو پانچ نکاتی ایجنڈا دیا ہے ، جس میں کہاگیاہے کہ مہنگائی ختم اور امن وامان کی صورت حال بہتر اور کراچی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ روکی جائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال بہترہونے تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، اغوا برائے تاوان کی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں ہورہی اور انڈسٹری متاثر ہورہی ہے ، دشمنی اور انتقام کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیئے۔مشاہدحسین سیدنے کہاکہ وہ واحد اپوزیشن جماعت ہیں جن کے کارکنوں پر کیسز بنائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ باہر کے ملکوں میں موجود پیسہ ملک میں واپس لایا جائے اور جن لوگوں نے 1985 سے قرضے معاف کرائے ہیں ان کی لسٹ چھاپی جائے۔