5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
طالبہ کو تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزمان کو 4مرتبہ سزائے موت
جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے میٹرک کی طالبہ پر تیزاب پھینک کر اسے قتل کر دینے کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو مجموعی طور پر چار چار مر تبہ سزائے موت جبکہ دو کو 50 سال قید سخت اور جر مانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔انسداد دہشت گر دی سرگودھا کی خصوصی عدالت کی جج میاں انور نذیر نے میٹرک کی طالبہ شمسہ بی بی کو زیادتی میں ناکامی پر اس پر تیزاب پھینک کر قتل کر دینے پر دو ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم حسن رضا اور ظہور احمد کو الزامات ثابت ہونے پر چار چار مر تبہ سزائے موت اور واقعہ میں ملوث ندیم اور سیف اللہ نامی دو ملزمان کو مجموعی طور پر پچاس سال قید سخت کی سزا کا حکم سنا یا ہے۔ 14 سالہ میٹر ک کی طالبہ شمسہ بی بی پر تیزاب گر ا کر بیدردی سے قتل کیا گیا جبکہ مقتولہ کا والد ایک بنک میں ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے۔