5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوہاٹ اور ہنگو میں فورسز کی کارروائی،50افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کوہاٹ…کوہاٹ اور ہنگو میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے کاروائی کے دوران پچاس افراد کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ درہ آدم خیل میں شدت پسندوں نے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو قتل کردیا۔،ڈی پی او کوہاٹ عبد الرشید خان کے مطابق کوہاٹ اور ہنگو کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 50 مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ درہ آدم خیل کے علاقہ بوستی خیل میں شدت پسندوں نے جاسوسی کے الزام میں 2افراد کو قتل کردیا۔ادھر خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل بازار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تمام لاشیں نیٹو فورسز کو تیل سپلائی کرنے والے ڈرائیورز کی ہیں۔ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے شیخان سے امن کمیٹی سے تعاون کرنے پر عسکریت پسندوں نے پانچ افراد کو اغوا کرلیا۔سوات میں مینگورہ کے نواحی علاقے بارامہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ادھر چارسدہ میں تحصیل بازار کے محلہ ترکانان میں دو گرپوں میں فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔