5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرینہ کپور کی خوشی،ذاتی اسٹاف کو مہنگے تحفوں سے نواز دیا
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی ووڈ کی بیبو ، کرینہ کپور اپنی کامیابیوں سے اتنی خوش ہیں کہ انہوں نے اپنے ذاتی اسٹاف کو مہنگے تحفوں سے نواز دیا۔تھری ایڈیٹس، اور گول مال تھری کی بے مثال کامیابی نے کرینہ کا گراف مزید اوپر کردیا ہے، شاید یہی وجہ ہے انہوں نے اپنے میک اپ مین ، ہیئر اسٹائلسٹ، اور ڈریس ڈیزائنر کے لئے سوئٹزرلینڈ سے مہنگے تحفے خریدے، کرینہ اس سال بالی ووڈ کے چاروں خانز، شاہ رخ، سلمان، عامر اور سیف کے ساتھ بھی فلم کررہی ہیں۔