5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جوس پینے سے پھل کھانا زیادہ مفید ہے، رپورٹ
جنگ نیوز -
لندن...پھل کھانا صحت کے لئے مفید ہے یہ تو ہم سب کو ہی پتا ہے لیکن حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں کا جوس پینے سے زیادہ پھل کھانا صحت بخش ہے۔ عموماً یہ خیال کیا جاتاہے کہ کسی بھی پھل کا جوس نکال کر پینا صحت کے لئے مفید اور کئی بیماریوں کا حل ہے لیکن غذائی ماہرین کے مطابق جوس نکالتے وقت کئی وٹامن اور منرلز ایسے ہیں جو ضائع ہوجاتے ہیں اور خاص کر فائبر جو زیابیطس ،فشار خون اور کئی دوسری بیماریوں کا علاج ہے وہ جوس میں نہیں ملتا ،اس کے ساتھ ہی ساتھ کئی اینٹی بیکٹریئل اجزا بھی ضائع ہوجانے کے باعث ماہرین جوس سے زیادہ پھل کھانے کی حمایت کرتے ہیں۔