تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاکستان سے شکست کے بعد ڈینیئل ویٹوری نے کپتانی چھوڑدی

جنگ نیوز -
ویلنگٹن...پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈینیئل ویٹوری نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، ورلڈ کپ کے بعد وہ ون ڈے کی قیادت بھی چھوڑ دیں گے۔ویلنگٹن میں نیوز کانفرنس میں ویٹوری نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے ۔ ویٹوری کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے ساڑھے تین سال میں صرف چھ ٹیسٹ میچز جیتے جس میں سے چار بنگلا دیش کیخلاف تھے ، ان کی قیادت میں کیویز کو مجموعی طور پر نو ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی ۔ ویٹوری کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ایک خوش قسمت کپتان نہیں بن سکے لیکن ان کی خواہش ہے کہ ورلڈ کپ میں ان کی قیادت میں کیوی ٹیم اچھا پرفارم کرے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.