تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:کورنگی میں70 سالہ خاتون کوہاتھ پاؤں باندھ کر جلا دیاگیا

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاون میں70 سالہ خاتون کوہاتھ پاؤں باندھ کر جلا دیا گیا ۔ایس پی عثمان غنی کے مطابق کورنگی میں زمان ٹاون تھانے کی حدود میں70 سالہ خاتون زیب النسا گھر والوں سے ناراض اکیلی رہتی تھی ۔آج صبح گھر کے کمرے سے دھواں اٹھتا دیکھ کر محلے والے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو خاتون کی جلی ہوئی لاش گھر میں موجود تھی اوراس کے ہاتھ پاوں باندھے ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.