تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایس ای سی پی میں مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے ڈرافٹ کا ازسرنوجائزہ شروع

جنگ نیوز -
اسلام آباد...سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے منظور کردہ ڈرافٹ کا ازسر نو جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ایس ای سی پی حکام نے جیونیوز کو بتایا کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے نئے چیئرمین محمد علی کو وزارت خزانہ کی جانب سے منظور کردہ مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے ڈارفٹ پر بعض تحفظات ہیں۔ ایس ای سی پی حکام کے مطابق کمیشن کے چیئرمین مارجن ٹریڈنگ سسٹم کے منظورہ کردہ ڈرافٹ کا ازسر نو جائزہ لے رہے ہیں جس کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی۔ وزارت خزانہ نے گذشتہ ہفتے مارجن ٹریڈنگ سسٹم کا ڈرافٹ منظور کرکے ایس ای سی پی کو بھیج دیا تھا مگر ایس ای سی پی کئی روز گزر جانے کے باوجود اس کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری نہیں کررہا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.