تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں مندی،100انڈیکس12577پوائنٹس پر آگیا

جنگ نیوز -
کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جاری کئی روزہ تیزی، مندی میں تبدیل ہوگئی اور انڈیکس بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی حد سے نیچے آگیا۔ بدھ کو کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ سرمایہ کاروں نے انرجی اور بینکنگ اسٹاکس کے شیئرز فروخت کیے جس کی وجہ سے انڈیکس بارہ ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس81 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار577 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم18 کروڑ80 لاکھ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت55 پیسے اضافے کے ساتھ16 روپے19 پیسے ہوگئی۔دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس92 پوائنٹس کمی کے بعد بارہ ہزار325 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز جاری رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.